پرندوں کی دنیا۔
(ریحان احمد حانی )
ولسن پرندہ جنت Wilson's Bird of Paradise:
ولسن برڈ بلاشبہ دنیا کے سب سے رنگین پرندوں میں سے ایک ہے ۔ اس کا چہرہ سیاہ۔۔خانے دار فیروزی سر۔۔پشت پے زرد نشان۔۔۔پشت کے پر سرخ۔۔۔دم اور پہلو کے پر براون۔۔۔نیلے پیر۔۔۔سیاہ چونچ۔۔۔اور دم پر سرمئی رنگ کے دو مڑے ہوئے اضافی پر۔
تاہم یہ دلکش اور منفرد ترین کلر سکیم صرف نر میں ہوتی ہے۔ مادہ ولسن براون اور زیتونی رنگ کی بےکشش پرندہ ہے۔
۔
سائنسی نام:
Cicinnurus respublica
۔
جغرافیائی حدود:
انڈونیشیاء 

۔
مسکن :
تر حاری جنگلات۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
لمبائی = 21 سم۔
وزن = 67 گرام۔
۔
عمر:
آزادی میں 5 سے 8 سال۔
چڑیا گھر میں 30 سال تک۔
۔
خوراک:
جنگلی پھل اور کیڑے مکوڑے
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
اس پرندے کو 1863 میں دریافت کیا گیا اور اس کا نام برطانوی ماہر فطرت ایڈورڈ ولسن کے نام پر رکھا گیا۔ انڈونیشیا میں اس کو مقامی طور پر manuq dewata کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "خدا کا پرندہ" ۔ ولسن پرندہ 300 سے 1200 فٹ میٹر بلند علاقوں میں ملتا ہے۔
یہ ایک الگ تھلگ رہنے والا پرندہ ہے جو صرف بریڈنگ سیزن میں ہی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ ان کا بریڈنگ سیزن مئی-جون سے اکتوبر تک رہتا ہے .
یہ اپنی مادہ کو منانے کے لیے اپنے شوخ رنگوں کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص رقص کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اور یہ کرنے سے پہلے وہ زمین سے پتے وغیرہ صاف کرکے ہٹا دیتا ہے تاکہ رقص میں رکاوٹ نہ ہو۔ فی سیزن مادہ ولسن برڈ 1 سے 3 انڈے دیا کرتی ہے۔
۔
بقائی کیفیت:
جنگلات کی کٹائی قدرتی مساکن کی تباہی اور خوراک کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے اس کی آبادی میں واضح کمی دیکھنے کو آرہی ہے ۔
Mazeed Achi Achi post k Liya Hamri Websites Visit Karty rahyn.
Rehan Ahmed Haani
Tags
info