مون لینڈنگ کے بارے میں کچھ سوال اور انکے جواب
1 : امریکہ نے چاند پر جانے کی جعلی ویڈیو ہالی ووڈ سے بنوائی تھی.ایک دفعہ ہی چاند پر کیوں گئے ، بعد میں ٹیکنالوجی نے ترقی کرلی تھی تو پھر کیوں نہیں گئے..
ج : چاند پر صرف نیل آرمسٹرونگ اور بز ایلڈرن ہی نہیں گئے.بلکہ اس کے بعد دس مزید خلابازوں نے چاند کی سطح پہ قدم رکھا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ رکھا ہے.جھنڈے والی تصویر جو آپ لوگ جعلی کہتے ہیں وہ نیل آمسٹرونگ کے تین سال بعد کی ہے.آرمسٹرونگ والی.کی کوالٹی بہت خراب ہے.دوبارہ جانے کی جہاں تک بات ہے ، تحقیقی کام ختم ہونے کے بعد تو بس سیر سپاٹا ہی ہوسکتا ہے..پیسے آپ دے دیں..دوبارہ چلے جاتے ہیں.
زیادہ نہیں یہی کوئی 160 بلین ڈالر لگیں گے.1969 میں 153 بلین ڈالر لگے تھے ( 2019 ڈالر ریٹ کے حساب سے)...

2 : کیوں چاند پر صرف امریکہ اور اس کے مخالفین ہی آپس کی دشمنی کی وجہ سے ڈٖراموں کا مقابلے کرتے رہے تھے؟ کیوں امریکہ حمایتی ملکوں میں سے کسی ایک کی بھی ہمت نہ ہوسکی چاند پر قدم رکھ کر امریکہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ؟
ج : اوپر جواب دے دیا ہے کہ اگر کسی کے پاس ناسا سے بڑا ادارہ ہے تو وہ بھی چلا جائے.ناسا نے کونسا چاند پہ ٹکٹ لگا رکھا ہے



3: کہا جاتا ہے کہ نیل آرم سٹرونگ نے چاند پر سب سے پہلے قدم رکھا ۔۔ تو جناب وہ کون کون سے فوٹوگرافر پہلے ہی چاند پر اتر چکے تھے جو چاند گاڑی کو اترتے ہوئے اور خود نیل آرمسٹروم صاحب کو اترتے ہوئے ان کی مووی بنا رہے تھے؟؟
ج : ایسی کوئی ویڈیو نہیں ہے جس میں چاند پر کھڑے ہو کر آرمسٹرونگ کے اترنے کی ویڈیو بنائی گئی ہو.بلکہ جو کیمرے lunar module Eagle میں فکس تھے ان کے ذریعے ویڈیو بنی..ویڈیو کے اینگل سے چیک کیا جاسکتا ہے.یہ ایگل وہ سپیس کرافٹ ہے جو چاند پر اترا تھا.باقی سروس موڈیول اور کمانڈ موڈیول فضا میں ہی رہے تھے.اور اوپر تصاویر بنا رہے تھے.اور زمین پر سگنل بھیج رہے تھے
4 : اور ایک نہایت چھوٹی سی چاند گاڑی بغیر اندھن کے صرف اسپرنگ کی مدد سے دوربارہ کیسے چاند پر سے اُڑ کر دنیا تک آ گئی ؟؟
ج : سپرنگ 

..ایگل کے اندر اپنا انجن تھا جو اسے اڑا کر دوبارہ orbit میں لے گیا اور وہاں سے آرمسٹرونگ اور آلڈرن کمانڈ ماڈیول سپیس کرافٹ میں شفٹ ہوگئے.اور زمین پر واپس آئے..



5 : اور چاند پر سے واپسی پر دوبارہ جب وہ اڑکر واپس آرہی تھی تب چاند پر بیٹھ کر کون کون سے فوٹوگرافر کیمرے کو گھوماتے ہوئے چاند گاڑی کی تصویر بنا رہے تھے ؟؟
اور پھر وہ فوٹو گرفر کون سی چاند گاڑی سے واپس آئے ؟؟
واپس آئے بھی یا وہیں رہ گئے ؟؟
ج : ا یسی کوئی تصاویر یا ویڈیوز.نہیں ہیں جس میں ایگل لونر ماڈیول کو چاند کی سطح سے اڑ کر واپس orbit میں جاتا دکھایا گیا ہو.
سوال نمبر 6
نیل آرم سٹرونگ صاحب کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۲۵ اگست ۲۰۱۲ کو ۔ امریکہ نے نیل آرم سٹرونگ صاحب کو ساری دنیا سے اور اپنے ملک کے میڈیا سے بھی کیوں چھپا کر رکھا؟؟
ج : پتا نہیں کس امریکہ نے چھپایا. آرمسٹرونگ تو پاکستان بھی آچکے ہیں.کمانڈر آرمسٹرونگ اور انجینئر بز ایلڈن کے انٹرویوز نیٹ پہ موجود ہیں.
سوال نمبر 7 : چاند پر کئی تصاویر ایسی لی گئیں جن کے دو دو سائے تھے ۔
کیا چاند پر دو سورج نکلتے ہیں؟؟ یا دو طرف سے سٹوڈیو لائیٹیں ڈلیں گئیں تھیں ؟
ج : پتا نہیں ہمیں تو بس ایک ہی سایہ نظر آیا ہے.
سوال نمبر 8 : چاند پر امریکہ نے جھنڈا گاڑا ۔۔
جو جھنڈو گاڑا گیا وہ لہرا رہا تھا ۔۔
چاند پر ہوا کہاں سے آئ ؟؟ جبکہ خلا میں ہوا نہیں چلتی ؟
ج : بالکل بھی نہیں لہرا رہا..تمام تصاویر میں جھنڈا ایک ہی پوزیشن میں ساکت ہے.اسے سیدھا رکھنے کیلیے عمودی اور افقی دونوں سمت ڈنڈے لگے تھے.
سوال نمبر 9 : ۲۰ جولائی ۱۹۶۹ کو چاند پر جانے کی کہانی کی وجہ سے امریکہ سپر پاور بنا ۔
امریکہ یا پوری دنیا کیوں ہر سال بیس ۲۰ جوالائ کو چاند ڈے کیوں نہیں مناتی ؟
ج : گوگل کرلیجیے..20 جولائی کو نیشنل مون ڈے منایا جاتا ہے..ہاں البتہ چھٹی نہیں دی جاسکتی اس دن


..




ناسا کے بارہ خلابازوں کے چاند پر قدم رکھنے کا مجھے اتنا ہی یقین ہے جتنا چاند کے وجود کا یقین



بشکریہ
Rehan Ahmed Haani
Tags
info